English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

القمر

 بلوچستان کے علاقے خضدار میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خضدار کے علاقے سورگز میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے، اس دوران دیگر تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تباد  لے میں مارے گئے دو مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ 

ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہداد کوٹ سندھ سے خضدار میں حساس تنصیب پر حملہ کرنے کے لیے داخل ہو رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگرد کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ مارے گئے دہشت گردوں کے زیر استعمال جدید اسلحہ اور حساس دستاویزات بھی قبضے میں لے لیئے گئے ہیں۔

٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے