English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فوج کا آپریشن : لکی مروت اور سوات میں 3 دہشت گرد ہلاک

القمر

روالپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور سوات میں پاک فوج نے پولیس کے ہمراہ خفیہ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ ابلاغ عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے