ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امپورٹڈ کو یہ نہیں سمجھ آرہا کہ انہیں کیوں کرسی پر بٹھا دیا گیا، اسد عمر

کراچی: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ گیا ہے۔ اورامپورٹڈ وزیر اعظم کو یہ نہیں سمجھ آرہا کہ انہیں کیوں کرسی پر بٹھا دیا گیا۔

اسد عمرکا سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج میری سندھ ہائی کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیشی تھی جو عمران خان، فواد چودھری اور مجھ پر کیا گیا تھا۔ آج کل الیکشن کمیشن کے فیصلے قانون کی بندش میں نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ گیا ہے اور امپورٹڈ وزیر اعظم کو یہ نہیں سمجھ آرہا کہ انہیں کیوں کرسی پر بٹھا دیا گیا۔ حکمران مہنگائی کو کم کرنے کے لیے آئے تھے لیکن یہ مہنگائی کی شرح کو 45 فیصد پر لے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں