ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی وزیراعظم کا اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے پر غور

 نیویارک: نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپیڈ سے ملاقات میں بتایا کہ ان کی حکومت اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے

وزیراعظم یائر لیپیڈ نے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کو اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل دوست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ برطانوی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے لیے غور کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں،اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں