English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیم بنانے والوں نے چندہ لیکر قوم کو بیوقوف اور ڈیم فول بنایا، یوسف رضا گیلانی

القمر

ملتان: سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈیم بنانے والوں نے چندہ لیکر قوم کو بیوقوف اور ڈیم فول بنایا ،نواسہ رسول حضرت امام حسن ؓکی شہادت کا دن عظیم سانحہ ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیلاب پورے پاکستان کامسئلہ ہے وزیر اعظم،وزیر خارجہ نے سیلاب زدگان کے لئے اچھی مہم چلائی ہے یہاں تک کہ امریکی صدر نے بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بڑی مہم چلائی ہے سیلاب کی وجہ سے گھر،اسکولز،سڑکیں سب تباہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہاکہ  سیلاب صرف سندھ کا مسئلہ نہیں بلکہ کے پی کے،بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب بھی شدید متاثر ہو ا ہے سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان خود وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ گئے تھے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کی صوابدید پر ہے کہ وہ جس کو چاہے بلائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے