ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کو اب آڈیو لیک کا جواب دیا جائے گا، بیرسٹرسیف

پشاور :وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو اب آڈیو لیک کا جواب دیا جائے گا۔

بیرسٹرسیف نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز کی آڈیو لیک نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اب آڈیو لیک کا جواب دیا جائے گا، واردات کا جب وقت آئے گا، تو تب ہوگی لیکن بہت خوب ہوگی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان(آج) منگل کو  پشاور آرہے ہیں، جو تین مختلف تقاریب سے خطاب کرینگے، تاجروں، علما ونگ اورآئی ایس ایف یوتھ ونگ سے عمران خان خطاب کرینگے۔

بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کسی کے اعشارے پر نہیں چلتی، پاکستان تحریک انصاف کی موجود حکومت کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں