English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  امریکا کے ساتھ مستقبل میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، بلاول  زرداری

القمر

واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول زرداری سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید نے ملاقات کی، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات اور دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔

دوران ملاقات امریکی نمائندہ خصوصی نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔ وزیر خارجہ بلاول زرداری نے سیلاب کے دوران امریکا کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مستقبل میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

 واضح رہے کہ وزیرخارجہ بلاول زرداری اپنے امریکی دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں وہ ارکان کانگریس وسینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول معروف امریکی تھنک ٹینکس اورمیڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے