لاہور: جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو لانا معیشت کی بہتری کے لیے ایک کوشش ہے، عمران خان کے ہاتھوں سے تباہ شدہ پاکستان ملا ہے کسی ملک کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی کوشش سیاسی عدم استحکام ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ڈالر کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار اسٹیٹ بینک کا ہوتا ہے جلسوں کے مقابلے میں ہم کیا جلسے کریں عمران خان ناکام جلسے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم سنجیدہ سیاست چاہتے ہیں عمران کی جلسوں کی سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ عمران خان ہے جس نے ریاست کو معاشی اعتبار سے مزور کیا لاکھوں نہیں کروڑوں افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔
فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ 6اضلاع کا فضائی دورہ کیاجہاں سیلاب نے تباہی مچادی ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کےلئے کام کرنا ہوگا،مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آڈیولیک پر بہت سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے اس میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
