English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے سعودی عرب سے مزید امداد کراچی پہنچ گئی

القمر

کراچی : پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سعودی عرب سے نویں ریلیف پرواز کراچی پہنچ گئی۔

جے آئی اے پی پر شاہ سلمان ریلیف کے سربراہ نے طیارے کا استقبال کیا۔ این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاکستانی آرمی کی فائیو کور کے افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا جس کے تحت امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے۔گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا تھا کہ پاکستان کو امدادی سامان پہنچانے والا اولین ملک سعودی عرب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چار مختلف قسم کے پلان پر کام کر رہے ہیں جس میں سب سے پہلا غذا اور رہائش کی فراہمی ہے۔دوسرا پلان امدادی سامان کی فراہمی کے لیے فضائی پل ہے جس میں متاثرین کی ضرورتیں پوری کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے