اسلام آباد :یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ورکنگ شروع کر دی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے کمی کا امکان ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی مضبوطی اور کساد بازاری کے خدشات سے آئل مارکیٹ کوبڑادھچکا لگا ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی۔
دنیا کے مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافے اور امریکی ڈالر کی مضبوطی سے عالمی کساد بازاری کے خدشات سے خام تیل کے نرخ گر گئے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودے مزید 71 سینٹ کی کمی سے 76 ڈالر فی بیرل میں طے پائے، جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 سینٹ کی کمی 84 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے ،چاندی اورپلاٹینم کےنرخ گر گئے،،سونے کی فی اونس قیمت 10 سینٹ کم ہوکر 1633 ڈالر پرآگئی،چاندی کی فی اونس قیمت 95 سینٹ کی کمی سے18.38 ڈالر ہوگئی۔
