ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت اپنے سفارتی طرزِعمل کا جائزہ لے، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ہے کہ پاک امریکا تعلقات مضبوط اور کثیر الجہتی بن گئے،بھارت اپنے سفارتی طرزِعمل کا جائزہ لے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے غیر ضروری ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان کے امریکا سے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں، پاک امریکا تعلقات خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے بہت اہم ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ ماہ میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط اور کثیر الجہتی بن گئے ہیں،دونوں ممالک میں باہمی تعلقات اور عوام سے عوام کے روابط مزید گہرے ہو رہے ہیں۔  دونوں ممالک علاقائی امن برقرار رکھنے کیلئے مصروف عمل ہیں اور امریکا اور پاکستان کے تعلقات پر بھارت تبصرے سے گریز کرے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کو اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور بھارت کو چاہئے کہ بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کا احترام کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں