English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رضوان کی ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن، بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے

القمر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم کی تیسرے نمبر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان نے ٹی20 رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے جبکہ کپتان بابراعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

محمد رضوان کے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہوگئی ہے، سوریا کمار یادیو 801 پوائٹس کے ہمراہ دوسرے، 799 پوائٹنس کے ہمراہ بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

دیگر بلےبازوں میں ایڈن مارکرم چوتھے، ایرون فنچ پانچویں، ڈیوڈ ملان چھٹے، دیون کانوے ساتویں، پاتھون نسانکا آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post رضوان کی ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن، بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے