English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کی تیل کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلوکمی یقینی بنانے کی ہدایت

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایک ماہ میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو کمی یقینی بنانے اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  ایک ماہ میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلوکمی یقینی بنائی جائے ، لیہ سے گندم کی فراہمی سے بلوچستان میں قیمت میں خاطر خواہ کمی آنی چاہیے جبکہ ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، بجلی، ٹماٹر، ایل پی جی سلنڈر، کیلا، لہسن، دال مسور اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔اجلاس میں گندم اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

وفاقی وزیر نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی جس کے نتیجے میں گندم، آلو، ٹماٹر اور دیگر فصلوں سمیت اہم غذائی اجناس کو نقصان پہنچا، متعلقہ محکموں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے