English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلیے امدادی رقم بڑھا دی

القمر

لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم میں 2لاکھ سے 3 لاکھ روپے اضافہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا ءکو 8 لاکھ کے بجائے 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے جبکہ شدید زخمی افراد، مکمل تباہ اور جزوی تباہ ہونے والے گھروں کے متاثرین کی امداد رقم میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب میں شدید زخمی ہونے والوں کی امداد 3 لاکھ مقرر کردی گئی جبکہ سیلاب میں مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے افراد کی امداد ایک لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی۔جزوی متاثرہ گھروں کی مالی امداد 40 ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ کر دی گئی،مویشیوں کی ہلاکت پر بڑے جانور کے فی کس نقصان کی مالی امداد 20 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے