English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی کے ریستوران میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے

القمر

بیجنگ: چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دارالحکومت چانگ چون کے ایک ریستوران میں آتشزدگی کے باعث 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے  بتایا کہ بدھ کو دوپہر12بجکر 40 منٹ پر مقامی فائر بریگیڈ کو چانگ چون ہائی ٹیک انڈسٹریل ڈویلپمنٹ زون میں پیش آنیوالے اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔ امدادی کارروائی کیلئے فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔جائے وقوعہ پر تلاش اور بچا و¿کا کام سہ پہر 3 بجے تک ختم ہو چکا تھا۔زخمیوں کا مقامی ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے