English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب کی تباہ کاریاں، ایک روز میں مزید 13 افراد چل بسے

القمر

اسلام آباد: مون سون بارشوں اور سیلاب  کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے،  ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1678 ہوگئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(  این ڈ ایم اے) نے رپورٹ جار کر دی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ایک روز میں سندھ میں 7 جبکہ بلوچستان میں 6 اموات  سامنے آئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی طور پر جانبحق ہونے والوں کی  تعداد 1678 تک پہنچ گئی ہے ، ملک بھر میں 724 مرد 336 خواتین اور 618 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک زخمی ہونے والوں کی کل تعداد  12864 ریکارڈ  کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 787488 گھر تباہ جبکہ 1277861 گھروں کو نقصان پہنچا۔الیہ بارشوں اور سیلاب سے  11 لاکھ 58ہزار سے زائد مویشیوں کا نقصان ہوا۔ ملک بھر میں 13074 کلو میٹر سڑک  متاثر بھی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے