English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈالر کا ریٹ مزید کم اور مہنگائی بھی نیچے آئے گی، وزیر تجارت کا دعویٰ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت نوید قمرنے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈالر کا ریٹ مزید کم ہوتا رہے گا جس سے مہنگائی کی شرح بھی کم ہوتی جائے گی، ڈالر ذخیرہ کرنے والے اب خود مارکیٹ میں ڈالر لا رہے ہیں۔

فاقی وزیر تجارت نوید قمر نے اسلام آباد میں پاک جاپان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، امید ہے جاپان کی اعانت سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ ان کے آنے سے ڈالرز کی قیمت کم ہوگی لیکن  ڈالر کے بارے میں کسی طرح کی قیاس رائی نہیں کروں گا، پہلے بھی قیاس آرائی کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا تھا۔  ڈالر کا ریٹ مزید کم ہوتا رہے گا، ساتھ ساتھ مہنگائی کی شرح بھی کم ہوتی رہے گی، اس وقت ہمارے پاس مارکیٹ میں ڈالر پھینکنے کے لیے نہیں ہیں، آئی ایف کے ساتھ کیا گیا معاہدہ مارکیٹ میں ڈالر پھینکنے کی اجازت نہیں دیتا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے