کیوبا: جانب کیوبا میں سمندری طوفان کے باعث تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے باعث 23 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔
قبل ازیں کیوبا میں طوفان سے 11 ملین افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ 2 افراد ہلاک بھی ہوئے اور درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ 5 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ساحلی علاقوں سے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
