English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیوٹن نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں میں دھماکے کو عالمی دہشتگردی قراردیدیا

القمر

ماسکو: روس کے صدر  ولادیمیر  پیوٹن نے  ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکیمیڈیا  کے مطابق  دونوں رہنمائوں کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران زیر سمندرپائپ لائنوں میں لیکیج  کا معامہ زیر غور آیا۔

دوران گفتگو روسی صدر پیوٹن نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں کے خلاف تخریب کاری کو عالمی دہشت گردی قرار دیا۔

واضح رہے کہ یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی دو روسی پائپ لائنز میں پراسرار لیکیج کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

دونوں پائپ لائنز سویڈن اور ڈنمارک کے نزدیک بحیرہ بالٹک سے گزرتی ہیں اس حوالے سے یورپی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم ون اور ٹو میں گیس لیک سے پہلے دو زیرِ سمندر دھماکے ریکارڈ کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے