English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت فلسلطینی بچے کی جان لے گئی

القمر

بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسزکی بربریت ایک اور معصوم جان لے گئی، اسرائیلی فوجیوں کے خوف سے 7 سالہ ریان کا دل بند ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 سالہ بچے ریان کا اسرائیلی فورسزنے اسکول سے واپسی پر پیچھا کیا، معصوم بچہ خوفزدہ ہو کر بھاگا اورانچائی سے نیچے جاگرا، فلسطینی بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حرکت قلب بند ہونے کے باعث اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 7 سالہ ریان کی ہلاکت کی مکمل اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایک معصوم فلسطینی بچے کی موت پر دل شکستہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے