English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنسی ہراسیت کیس میں ڈی جی پیمرا کی برطرفی برقرار ،جرمانہ عائد

القمر

اسلام آباد: صدر مملکت نے کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے پر وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈی جی پیمرا کی برطرفی اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے د دیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی بھی معقول شک سے بالاتر ہے کہ خاتون ملازم کو ملزم کی جانب سے زبانی، فحش، جنسی اور توہین آمیز تبصروں اور مطالبات کے ذریعے ہراساں کیا گیا ہے۔

صدر نے کہا کہ جب بھی اس طرح کے معاملات کو منظر عام پر لائے گئے اور ثابت ہوئے انہوں نے خواتین کے لیے کام کرنے کے شک و شبے سے بالاتر محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت استثنیٰ لیا اور قانون کا پوری طاقت کا استعمال کیا۔

صدر نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں، ہراسیت کے خوف کے باعث خواتین کی دب جانے والی اقتصادی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

صدر کی جانب سے اس تاریخی فیصلے کا اعلان ملزمان، شکایت کنندہ اور ان کے وکلا کی ذاتی طور پر طویل سماعتوں کے علاوہ شواہد کو درست کرنے اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے اور کیس کی پوری کارروائی کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

مقدمے کے قائم کردہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ حکم نامے پر مکمل عمل درآمد کرے اور مقررہ مدت کے اندر اندر رجسٹرار وفاقی محتسب کو عملدرآمد رپورٹ فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے