English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کردی

القمر

اسلام آ باد اتوار کو چھٹی کے روزبھی کھل گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ اتوار کو اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی کے روزبھی کھل گئی اور ہائیکورٹ ڈائری برانچ کا عملہ عدالت پہنچ گیا ہے ۔

ڈائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان ہائیکورٹ پہنچ گئے اور عمران خان نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواس دائر کردی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہوئے تھے جس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماوں نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے حکومت کو ان کی گرفتاری سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے