English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حضرت عبد اللہ شاہ غازی کا مزار زائرین کے لئے کھول دیا جائے ،سخی جنید باپو قلندر

القمر

کراچی:تحریک محبان اولیا انٹرنیشنل کے سرپرست اعلی عالمی روحانی شخصیت سخی سید جنید احمد شاہ باپو قلندر کہا ہے کہ حضرت عبد اللہ شاہ غازی کی بندش کسی صورت میں منظور نہیں مزار اقدس پر ہنگامہ آرائی کرنیوالے اور انکے سرپرستوں کو  سخت سزائیں دی جائیں۔

رینجرز . پولیسں اور اداروں کردار اس حوالے سے قابل ستائشں ہے انکے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک محبان اولیا انٹرنیشنل کے عہدیدران کے ہنگامی اجلاس میں میں کیا اس موقع تحریک کے چیئرمین محمد رفیق قادری نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محافل جاری ہیں ۔

ایسے موقع پر حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے مزار میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے اسلام دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ امن پسند ہیں اسکو کمزوری نہ سمجھا جائے سید جنید احمد شاہ باپو الجیلانی کی قیادت میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اولیا اللہ کے پیغام کو عام  کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

حکومت ان واقعات کا سختی سے نوٹسں لے اور فی الفور حضرت عبد اللہ شاہ غازی کو زائرین کی حاضری کے لئے کھول دیا جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے