لاہور:بد ترین سیلاب کی وجہ سے معطل ہونے والا ریلوے آپریشن آج( اتوار) سے جزوی طور پر بحال ہوگا ۔
ریلوے کے اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں کو کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے، خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس آج اتوار سے کراچی تک چلائی جائیں گی۔
5 اکتوبر سے قراقرم، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے گا، تمام ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔
لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ سفری دورانیے کا جائزہ 30 روز کے بعد دوبارہ لیا جائے گا اور اسے بتدریج کم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملک میں بدترین سیلاب کے بعد کراچی تک ریلوے آپریشن روک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
