English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ہنگاموں کی سازش کرنے پر 9 غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے،ایرانی انٹیلی جنس

القمر

تہران:ایرانی انٹیلی جنس کے ادارے نے نو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان گرفتار کیے گئے غیر ملکیوں میں جرمنی، پولینڈ، فرانس، ہالینڈ اور سویڈن کے شہری شامل ہیں۔

ایرانی انٹیلی جنس کے مطابق یہ غیر ملکی ایران میں بد امنی پھیلانے کے حالیہ واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں اس وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرنی حکام نے کہاکہ ایک ایرانی خاتون کی پولیس حراست کے دوران موت واقع ہونے کے بعد یہ لوگ یہ غیر ملکی افراد بد امنی کی سازش کرتے ہوئے پائے گئے،حالیہ ہنگاموں کے پیچھے ان کا کردار پایا گیا۔

اس لیے انہیں حراست میں لیا گیا تاہم فوری طور پر ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں، یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان غیر ملکی شہریوں کی گرفتاریاں کہاں سے کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے