ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا تو عدالتوں سے رجوع نہیں کرینگے، شاہ محمود قریشی

ملتان :سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا تو عدالتوں سے رجوع نہیں کرینگے،ادارے غیر جانبدارنہ ہوئے تو سارا نظام بگڑ جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی  سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی سزا اور نااہلی ختم ہوسکتی ہے، تمام اشارے نوازشریف کی سزا اور نااہلی ختم کرنے کی طرف ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اداروں کا آزاد، غیرجانبدار ہونے تک ترقی ممکن نہیں، عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا تو عدالتوں سے رجوع نہیں کرینگے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ادارے غیر جانبدارنہ ہوئے تو سارا نظام بگڑ جائے گا، پاسپورٹ واپسی ایک سلسلے کی کڑی ہے، این آر او ٹو کے حصول کا سفر جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں