English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عبرت ناک انجام عمران خان کے تعاقب میں ہے، مریم صفدر

القمر

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم صفدر نے کہاہے کہ عمران خان کے ظلم اور جھوٹوں کے پول کھل رہے ہیں، تمہارا انتقام سربازار رسوا ہو رہا ہے ، تم کیا عورت عورت کر رہے ہو، تم منافق آدمی ہو، جب تم نے مجھے سزائے موت کی چکیوں میں رکھا تب بھی میں عورت ہی تھی۔

مریم صفدر نےکہاکہ  مکافات عمل اور عبرت ناک انجام چیئرمین پی ٹی آئی کے تعاقب میں ہے، جیل میں جانے سے مشکلات سہنے سے مجھے ہمت ملی اور میں بہادر بن گئی ، ظالموں کا شکریہ جنہوں نے انجانے میں میری ایسی ٹریننگ کردی کہ اگر میں خود بھی چاہتی تو بھی نہیں کر سکتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے