ویسٹ انڈیز کرکٹ کے بیٹر شمرون وقت پر ائیر پورٹ نا پہنچ سکے جس کے باعث فلائٹ مس ہو گئی شمرون کو ورلڈ کپ سے دستبردار ہونا پڑا ہے ۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین بیٹر نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا جانے والی ری شیڈولڈ فلائٹ مس کردی جس کے بعد وہ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شیمرون ہٹمائر کی جگہ شامر بروکس کو اسکواڈ میں شامل کرتے ہوئے آئی سی سی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
تاہم شمرون کی تین اکتوبر کی براستہ نیویارک سیٹ بُک کی گئی تھی جسے کرکٹر نے مس کردیا۔
شمرون ہٹمائر نے آسٹریلیا کے خلاف 5 اکتوبر کا میچ مس کرنا تھا،انہوں نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کو مطلع کیا کہ وہ فلائٹ کے لیے بروقت ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکتے جس کے بعد کرکٹر کو بتا دیا گیا تھا کہ اگر مزید کوئی تاخیر ہوئی تو انہیں تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔
