English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا وہ اب بھی لاگو ہیں، آئی ایم ایف

القمر

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا ہے، وہ اب بھی لاگو ہیں۔

اسلام آباد میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے ساتویں اور آٹھویں جائزہ پروگرام کے لیے جو پالیسی معاہدے کیے ہیں، وہ امور قائم ہیں۔ 

ایستھرپیریز نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے معاونت کا عمل تباہ کاری کا جائزہ لینے کے بعد شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے کئے گئے پالیسی کمٹمنس لاگو ہوتے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے