English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی بحران کی وجہ سے ہونیوالی مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے،ترک صدر

القمر

استنبول: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ کچھ عرصے سے عالمی صورتِ حال کے اثرات کی وجہ سے پیدا ہونے والے مہنگائی کے مسئلے پرجلد قابو پالیں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں دولما باہچے محل میں منعقدہ مالیاتی حکمت عملی دستاویز پریزنٹیشن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایردوان نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحران، نئی قسم کی کورونا وائرس کی وبا اور 24 فروری کو شروع ہونے والی روس-یوکرین جنگ کے نتیجے میں توانائی اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے جڑا ہوا ہے جس نے تمام معیشتوں بالخصوص ترقی یافتہ ممالک کو شدید متاثر کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں، پیدا ہونے والے عالمی بحران کے دوران ترکی نے ایک طویل عرصے سے سیاسی اور اقتصادی مشکلات سے حاصل ہونے والے تجربے سے خود کو ان متاثرہ ممالک سے الگ تھلگ رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم عالمی صورتِ حال کے اثرات کچھ عرصے سے محسوس کر رہے ہیں لیکن ہم افراط زر کے مسئلے پر قابو پا کر اس صدی کو ترکیہ کے نام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے