English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت نے سزائے موت پانے والے مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

القمر

اسلام آ باد : صدر مملکت کی جانب سے سزائے موت پانے والے مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئین کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزاوں کو معاف ، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جس کی بنا پر ڈاکٹر عارف علوی  سے سزائے موت پانے والے مجرموں نے رحم کی اپیلیں دائر کی تھیں۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت  سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دیں ہیں۔

 خیال رہے کہ محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا ۔

اسکے علاوہ محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں سمیت اپنے خاندان کے 8 افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی  جبکہ محمد اکبر اور محمد اصغر نے دو افراد کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے