ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ مکرمہ میں ماں کے قتل میں ملوث بیٹے کو سزائے موت

ریاض:سعودی عرب  کے مکہ مکرمہ میں ماں کے قتل میں ملوث بیٹے کو موت کی سزا دی گئی ۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ مقامی شہری محمد بن عطیہ اللہ بن عمری الحربی نے اپنی ماں حضیضہ بنت عویض الشابحی کو سوتے میں چھری کے وار کرکے ہلاک کیا تھا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورس نے مفرور قاتل کو تلاش کرکے گرفتارکیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد اس پر فرد جرم عائد کی گئی۔

فوجداری عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نیکی تھی۔ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہوجانے پر منگل کو موت کی سزا کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں