English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم ،فوری الیکشن ہونے چاہئیں،شیخ رشید

القمر

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اورفوری الیکشن ہونے چاہئیں۔حکومت اسلام آباد کے 25لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کریگی تولوگ اسلام آباد کے اندرسے اورمارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا۔تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائیگی۔

 ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔وزراء کی تعداد75جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔کنٹینرراستے نہیں روک سکتے۔فوج بلانے اورآرٹیکل245لگانے کاخواب دیکھناچھوڑدیں۔عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلائیگی،مذاکرات کی میزپرلائیگی اورصاف شفاف الیکشن کرائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے