ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت کا شہباز گل کا شناختی کارڈ، اے ٹی ایم اور دیگر اشیا واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے ان کے زیر استعمال اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

 دوران سماعت عدالت نے شہباز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ کی اشیا واپس دینے کا حکم دیدیا۔

شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کیلیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے، تاہم عدالت نے 31 اشیا کی لسٹ میں سے جزوی اشیا واپس کرنیکا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں