English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احتجاجی اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ اور گرفتاریاں

القمر

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائمری اسکول ٹیچرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا، خیبر روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند کر کے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ایکشن کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔جبکہ کئی اساتذہ کو گرفتاربھی کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا، پرائمری اسکولوں کے اساتذہ نے گورنمنٹ ہائیرسکینڈری اسکول سٹی نمبر1میں احتجاج کیا اور کہا کہ اصلاحات کے نام پر پنشن میں کمی منظور نہیں، پرائمری اساتذہ کا موجودہ سروس سٹرکچرمیں تبدیلی ناگزیر ہے، ہیڈ ماسٹرز کو گریڈ 16اور 17میں ترقی دی جائے۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا گیا، مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جبکہ ڈنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے اساتذہ کی گرفتاریاں کی گئی ہیں، مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا جبکہ احتجاج کے دوران ہوائی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے