English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے بانی ہیں، شرجیل میمن

القمر

   کراچی :وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان دن بہ دن ایکسپوز ہوتے جا رہے ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے وہ پائنیر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان طیاروں میں امیدواروں کو خریدتے رہے ہیں، اب اس آڈیو کے بعد قوم کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان دن بہ دن ایکسپوز ہوتے جا رہے ہیں، قوم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حقیقت جان گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے