لاہور:مشیر پنجاب حکومت عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ انکوائری ہوئی و ہیکرز ڈرامے کے پیچھے( ن) لیگ ہی نظر آئیگی ، حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت عمر سرفراز چیمہ نے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس محمد افضل ساہی کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید تھی شہباز شریف عوام کوریلیف دینے کا اعلان کرینگے یا 4 ماہ کی تباہی کے بعد عوام سے معافی مانگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکوئوں کے ٹولے کے آنے کے بعد ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا اور نواز شریف سمیت پورا ٹبر بیرون ملک فرار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیکرز کا ڈرامہ این آراو ڈیل سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے، انکوائری ہوئی تو ہیکرز ڈرامے کے پیچھے ن لیگ ہی نظر آئے گی۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عوام کی طاقت سے مافیاز کا مقابلہ کریں گے اور پرامن مظاہرین پر سرکاری مشینری استعمال ہوئی توذمہ دار خود ہونگے۔
