English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لانگ مارچ ہرممکن طور پر ناکام بنانے کی کوشش کریں گے، وزیر داخلہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز تیار ہیں،اگر ایک بار جتھے کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دی تو یہ سلسلہ بن جائے گا ، عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ  عمران خان کی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں اور وہ بے نقاب ہو رہے ہیں،عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غلط بیانی کی،عمران خان نوجوانوں سے حلف لے کر کہہ رہے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے، حقیقی آزادی کا عمران خان کو خود نہیں پتہ کہ وہ کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاوس میں سائبر سیکیورٹی پروٹوکول کی تجاویز دی گئی ہیں،ایوان وزیر اعظم سے آڈیو لیک کے معاملے پر تحقیقاتی ادارے کام کر رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا معاملہ فراڈ تھا، اور وہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، وہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو ادراک ہونا چاہیے کہ عمران خان قوم کو نقصان پہنچائیں گے۔ عمران خان کی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں اور وہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غلط بیانی کی۔

 رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا معاملہ بھی فراڈ تھا اور وہ تو قوم کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ عمران خان نوجوانوں سے حلف لے کر کہہ رہے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے