English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں دفعہ 144 کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

القمر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی دارالحکومت میں نافذ دفعہ 144 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 قانون پرامن احتجاج روکنے کےلیے غیرآئینی قانون ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد عمر کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا جس پر پیر کے روز جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے