English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی لانگ مارچ کال کو سنجیدہ نہیں لے رہے، اسحاق ڈار

القمر

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی لانگ مارچ کال کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ میثاقِ جمہوریت کی طرح میثاقِ معیشت بھی ہونا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی انتقامی کارروائیاں کیں،2018میں میرا پاسپورٹ کینسل کرنے کی کیا ضرورت تھی، انہیں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اتحادی ان کے ساتھ تھے تو ٹھیک، ہمارے پاس آئے تو غدار،پی ٹی آئی کے پاس تجربہ اور پالیسی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اداروں کیخلاف الفاظ سب کے سامنے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے