English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں وزیراعظم بھی قانون توڑنے کی جرات نہیں کر سکتا، عمران خان

القمر

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جیسے میں نے حضرت محمد ﷺ کی زندگی کو پڑھنا شروع کیا، میرا خوف ختم ہوتا گیا، جو انسان اپنے لیے زندگی گزارتا ہے چھوٹا انسان بن جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے قوم کو جگانے کی کوشش کی، جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ترقی کیلئے خوف کے بت کو توڑنا بہت ضروری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، برطانیہ میں وزیراعظم بھی قانون توڑنے کی جرات نہیں کرسکتا، برطانوی وزیراعظم کو کورونا کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پہ ہٹا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے