لاہور : امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ تینوں بڑی جماعتیں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور رتحریک انصاف ان کے نام مختلف ہیں مگر ایجنڈے ایک ہی ہیں۔یہ لوگ غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے پاکستان سے اسلامی اقدار کو ختم کرنا چاہتے ہیں ٹرانس جینڈر ایکٹ اس کی واضح مثال ہے۔
محمد جاوید قصور نے کہا کہ بانیانِ پاکستان اقبال و قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ خطے کے حصول کی جدوجہد اس خطے کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کیلئے کی تھی اور دو قومی نظریے کے تحت تشکیل پانے والے اس ملک خداداد کو محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور ان پر قران مجید کی شکل میں نازل کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا ، پون صدی گزرنے کے باوجود آج بھی ملک میں دین اسلام کے دفاع کے لئے جنگ لڑنی پڑ رہی ہے،ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قانونِ ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی پیروی ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے ، قانونِ ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
