English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلابی صورتحال ، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو مزید 4 ارب ڈالر دیں گے

القمر
ڈالر204 روپے 85 پیسے سے کم ہوکر 204 روپے 56 پیسے کا ہو گیا۔

کراچی: سیلابی صورتحال سے پیدا شدہ حالات کی وجہ سے 3 عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو مزید 4 ارب ڈالر فراہم کریں گے۔

پیر کو کراچی میں مانیٹری پالیسی کے اعلان کے موقع پر اسٹیٹ بنک کے حکام کی جانب سے معاشی تجزیہ کاروں کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بنک پاکستان کو ایک سے دو ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بنک ایک ارب 50 کروڑ ڈالر اور ایشین انفراسٹکچر انویسمنٹ بنک 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی منظوری کے لیے 25 اکتوبر کو اجلاس منعقد کرے گا۔حکومت پاکستان نے مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں چار ارب ڈالر بطور قرض ادا کیے ہیں جبکہ اکتوبر کے پہلے 10 دنوں میں 60 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بنک کے حکام کے مطابق انہوں نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر نیچے لانے کے لیے کوئی ڈالر فروخت نہیں کیا۔ سخت اقدامات اور قیاس آرائیوں میں کمی روپے کی مضبوطی کا باعث بنی ہے۔

اسٹیٹ بنک کو توقع ہے کہ مالی سال 2023 میں مہنگائی کی اوسط سیلاب سے قبل کے اندازے سے کچھ بڑھ کر 18 سے 20 فیصد رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے