English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے گرانٹ بحال کرے، صدر فیڈریشن

القمر

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی ہاکی ٹیم کو این او سی جاری کرنے کے ساتھ فیڈریشن کی گرانٹ بھی بحال کی جاٰئے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 16 نومبر 25 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلا جارہا ہے۔ حکومت کی طرف سے ایونٹ میں شرکت کرنے کی اجازت نہ دینے پر فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ   اذلان شاہ  ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی عدم شرکت سے ملک کی رسوائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر کمٹمنٹ پوری کرنا ضروری ہوتا ہے۔ حکومتی کمیٹی اپنا کام کرئے لیکن ہمیں اپنا کام کرنے دے اور قومی ٹیم کو باہر جانے کی اجازت دے۔ صدر پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ پرو ہاکی لیگ میں ٹیم نہ بھیجنے  کا بہت نقصان ہوا،  ہم عالمی درجہ بندی میں سے 12 سے 18 رینکنگ پر جاپہنچے ہیں۔  ہاکی کی بہتری کے لیے قومی کھیل پر چھائے غیر یقینی کے بادل ختم کرنا بہت ضروری ہے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ  کراچی میں جاری ہے۔  پہلے پی لیگز کھیلنے میں مصروف  گیارہ کھلاڑی کیمپ کا حصہ نہیں۔  جب کہ حکومتی رویے نے ایونٹ میں قومی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے