ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کے ہندوستان میں حراستی قتل عام معمول بن چکا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے معروف کشمیری رہنما الطاف احمد شاہ کے بھارتی قید میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کینسر کا مریض ہونے کے باوجود مرحوم کے علاج سے انکار کیا۔

منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی کے ہندوستان میں حراستی قتل عام ایک معمول بن چکا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ الطاف احمد شاہ مرحوم بزرگ کشمیری رہنما اوربابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کے داماد تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں