مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیل کی جیلوں میں 50 فلسطینی اسیران اپنی کھلی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں انتظامی حراست، نظر بند اور سزایافتہ قیدی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق20قیدیوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا جس کے بعد بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی تعداد پچاس ہوگئی۔ اس سے قبل 30 قیدیوں نے 16روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی تھی۔ ان فلسطینیوں نے انتظامی قید کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے اور انہوں نے عدالتوں کا بھی بائیکاٹ کیا ہے۔
فلسطینی اسیران کے امور کے ذمہ ادار ادارے کے ترجمان، حسن عبد ربہ نے پریس بیان میں کہا کہ بھوک ہڑتال کرنے والے30 قیدیوں کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے۔ وہ شدید نقاہت اور تھکاوٹ کا شکار ہیں اور ان کا وزن مسلسل کم ہو رہا ہے۔انہیں جوڑوں کی بھی شکایت ہے جسم میں پانی کی مقدار کم ہو رہی ہے اور وٹامنز کی کمی کا شکار ہو رہے ہیں۔انتظامی حراست میں لئے گئے افراد کی تعداد 780تک پہنچ گئی۔
