English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

القمر

لندن: انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے اور دیگر اسکواڈ میں جیمز اینڈرسن، ہیری بروک،  زیک کرالی،  بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کیٹن جینگز،  جیک لیچ اور لیام لیونگسٹن شامل ہیں۔اس کے علاوہ جیمی اورٹن،  اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریز رواں سال کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی، دوسرا 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے