English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں، ذکر اللہ مجاہد

القمر

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کریں گے۔ حکمران اور جرنلز کشمیر پر سمجھوتے کا خیال دل سے نکال دیں۔ حکمرانوں کی نااہل اور ہڈ دھرمی کی وجہ سے کشمیر آج تک غلامی کی زنجیروں میں ہے۔

میاں ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ  کشمیر برصغیر کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مزید کشمیریوں پر ظلم  خطے کا امن تباہ کردے گا۔ سید علی گیلانی کے داماد سید الطاف حسین شاہ کی  بھارتی فوج کی قید میں شہادت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ سید الطاف حسین شاہ کی شہادت بھارت کی روایتی کشمیر دشمنی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ثبوت ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشمیر کی آزادی کیلئے اپنے موقف کو چھوڑنے کی بجائے کشمیر کی آزادی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ جنگ کے خوف سے کشمیر دستبرداری انتہا درجے کی بزدلی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کشمیر ی قوم گذشتہ 80 سال سے اپنی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔ جب تک کشمیر قوم اپنی آزادی کیلئے لڑنے اور جدوجہد آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت ان کو غلام نہیں بنا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے