English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام ووٹ کی قوت سے قابض کرپٹ ٹولے کو کلین بولڈ کردیں، ڈاکٹرطارق سلیم

القمر

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ عوام ووٹ کی قوت سے محرومیاں دینے والے قابض کرپٹ ٹولے  نوازشریف،عمران خان اورآصف زرداری کوکلین بولڈکرکےدیں۔

ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی حکمرانوں کوعیاشیوں اورنوراکشتی سے فرصت نہیں پاکستان اندرونی وبیرونی دشمنوں کے نشانے پرہے وفاقی دارالحکومت سمیت صوبوں میں عوام مجرموں کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھی دن دہاڑے اسٹریٹ کرائم جاری ہیں کرپٹ ٹولے نے نوجوانوں کومایوس کیا جماعت اسلامی پوری قوم کے لیے امید ہے عام انتخابات کی تیاریوں کاآغازکردیا 30اکتوبرکومینارپاکستان کے سائے میں نوجوانوں کاسمندرہوگا،عوام ووٹ کی قوت سے محرومیاں دینے والے نوازشریف،عمران خان اورآصف زرداری کوکلین بولڈکرکے دیانتدارسراج الحق کواقتدارکاامام بنائیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے30اکتوبرمینارپاکستان یوتھ کنونشن کے سلسلے میں منعقدہ صوبائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امرائے صوبہ حافظ تنویراحمد،محمدضیغم مغیرہ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،حسن جاوید شورش، صدرجےآئی یوتھ پاکستان زبیر احمدگوندل،صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت امرائے اضلاع ودیگرذمہ داران نے بھی اظہارخیال کیا۔

ڈاکٹرطارق سلیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اورالخدمت فانڈیشن کے لاکھوں رضاکاروں نے متاثرین سیلاب کی خدمت کا حق اداکیاریسکیواورریلیف کے بعد بحالی کے مشن کا آغازکردیا وفاقی اور پنجاب کے حکمران وسائل پرسانپ بن کربیٹھے ہیں متاثرہ عوام آج بھی حکومتی امدادکے منتظرہیں زلزلے،کوروناکے دوران جمع ہونے والی ملکی وغیرملکی امدادکی رپورٹس آج بھی بہت سی کہانیاں سناتی ہیں اب موجود سیلاب کے دوران بھی متاثرین سیلاب کے نام پر اربوں ڈالرزکی غیرملکی امدادکرپٹ ٹولے کی عیاشیوں پرخرچ ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے