English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناسا کا زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کا مشن کامیاب

القمر

نیویارک: زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کے تاریخی مشن میں ناسا کی جانب سے زمین سے بھیجے گئے تجرباتی اسپیس شپ نے سیارچے ڈائی مورفس کو تباہ کر دیا۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کا زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کا تاریخی مشن کامیاب ہوگیا۔

ناسا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زمین سے بھیجے گئے تجرباتی اسپیس شپ ڈارٹ نے سیارچے ڈائی مورفس سے ٹکرا کر اس کا راستہ تبدیل کردیا۔ناسا چیف نے کہا کہ ہم نے دکھا دیا ہے کہ ناسا زمین کے محافظ کے طور پر سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ 26 ستمبر کو ڈارٹ اسپیس کرافٹ 23 ہزار 500 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سیارچے سے ٹکرایا تھا جس سے سیارچے کے مدار کا راستہ بدل گیا۔ اس طریقے کو زمین کی جانب بڑھنے والے سیارچوں کی روک تھام کے لیے اہم دفاعی ہتھیار قرار دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے